بھوپال : بھوپال میں پولیس نے ایک بڑی ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس ریو پارٹی میں پولیس نے تقریبا 20 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریو پارٹی کے لئے ممبئی سے چھ بار ڈانسروں کو بلایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق مسرود کے نزدی فن سٹی واٹر پارک میں ریو پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ اے ایس پی مینک مشرا نے مخبر سے ملی اطلاعات کی بنیاد پر رات میں تقریبا دو بجے واٹر پارک میں دبش دی ۔دبش کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مشتبہ حالت میں پائی گئیں ، جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ اس ریو
پارٹی میں شہر کے مالدار کنبوں کے بیٹے شامل تھے۔ جبکہ منتظمین نے ممبئی سے بار ڈانسروں کو اس پارٹی میں شامل ہونے کے لئے بلایا تھا۔فن سٹی واٹر پارک بی جے پی لیڈر بلو پاٹيدار کا بتایا جا رہا ہے۔ بلو کا چھوٹا بھائی اور بی جے پی لیڈر چیتن پاٹيدار بھی گزشتہ سال نومبر میں غلط وجوہات سے شہ سرخیوں میں آیا تھا۔بھوپال کی ضلع عدالت نے سابق ضلع پنچایت صدر اور بی جے پی لیڈر چیتن پاٹيدار کو پاسکو (جنسی جرائم سے بچوںکے تحفظ سے متعلق ایکٹ 2012) کے ایک معاملے میں پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ تاہم چیتن پاٹيدار کو عدالت نے آبروریزی کے معاملے میں بری کر دیا تھا۔